کراچی (نیوزڈیسک) سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور نے منشیات کی روک تھام، بالخصوص تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک رکھنے اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ بنانے کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے پولیس سمیت تمام متعلقہ محکموں کو جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کردی۔سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرپرسن فریال تالپور کی زیر صدارت ہوا، جس میں کمیٹی کے تمام اراکین کے علاوہ صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، وزیر تعلیم سردار شاہ، وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ، صوبائی وزیر سماجی بہبود میر طارق علی تالپور اور رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال اور کمیٹی کے دیگر تمام میمبران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد اور رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔