کراچی (جنگ نیوز) ”پاکستان گاٹ ٹیلنٹ“ کے پہلے سیزن کا فاتح نابینا فنکار فواد عالم بنے گئے ہیں،عوام کے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے فواد عالم کو ٹرافی اور نئی کار انعام میں دی گئی۔ 17 اقساط پر مشتمل اس شو کا اختتام گزشتہ ہفتے ”جیو ٹی وی“ پر ہوا، جس میں پاکستانی عوام نے سب سے زیادہ ووٹ فواد عالم کے حق میں دیے تھے اور یوں وہ ”پاکستان گاٹ ٹیلنٹ“ کے پہلے سیزن کے فاتح قرار پائے۔فواد کو کامیابی کے بعد خوبصورت ٹرافی کے ساتھ برانڈ نیو کار بھی بطور انعام دی گئی۔