• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی فیصلہ واضح، فورسز کو بتا دیا احتجاج ہر صورت روکیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد (طاہر خلیل) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا ہے کہ عدالتی فیصلہ واضح ہے، فورسز کو بتا دیا احتجاج ہر صورت روکیں، اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جتھوں سے سختی سے نمٹیں گے، اگر مظاہرین نے فائرنگ کی یا قانون ہاتھ میں لیا تو فورسز کے جوان خاموش تماشائی نہیں بنیں گے بلکہ موثر جواب دینگے، اگر اس کشیدگی میں کوئی ایک بھی جانی نقصان ہوا تو اسکے براہ راست ذمہ دار احتجاج کے آرگنائزرز ہونگے، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف فوری طور پر توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری اور ایڈووکیٹ جنرل کےکیساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن طریقے سے احتجاج کو روکنے کی مکمل تیاری اور واضح ہدایات دیدی گئی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید