کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ میں مردوں میں خواندگی کی شرح 68 فیصد جبکہ خواتین میں 47 فیصد ہے، دیہی خواتین میں خواندگی کی شرح انتہائی کم ہوکر 27.52 فیصد ہے۔ پانچ سے 16 سال کی عمر کی 40لاکھ 80 ہزار سے زائد لڑکیاں اب بھی اسکولوں سے باہر ہیں، افرادی قوت میں خواتین کی شرکت 43.8 فیصد سے بڑھ کر 46.2 فیصد ہوگئی، ملازمت کرنے والی خواتین کی تعداد 24 لاکھ 80 ہزار سے بڑھ کر 33 لاکھ 20 ہزار ہوگئی،یہ باتیں جمعہ کوحکومت سندھ کی جانب سے جاری پہلی مرتبہ صنفی مساوات سے متعلق رپورٹ میں بتائی گئی ہیں۔