اسلام آباد (عاصم جاوید) قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں 27ستمبر کے لانگ مارچ پر غور ، اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مہنگائی، بیروزگاری، پٹرول کی قیمتوں، امن و امان اور دیگر عوامی مسائل کو 27 ستمبر کے احتجاج کے بنیادی ایجنڈے میں شامل کرنے، تمام جمہوری جماعتوں سے رابطے تیز کرنے اور آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر اتفاق کیا،سیاسی قائدین ، پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر چھاپوں، گرفتاریوں، سہیل آفریدی کے دورہ پنجاب میں روئیے، کوہاٹ دھماکے کی مذمت کی ۔ اپوزیشن نے عمران، بشریٰ اور دیگر اسیران کی صحت اور ملاقات کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے براہ راست ملاقات اور انکی صحت سے متعلق درست معلومات کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ۔