• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

54 فیصد اسرائیلی سعودی عرب کو حوثیوں کیخلاف مدد دینے کے حامی

کراچی (رفیق مانگٹ)54فیصد اسرائیلی سعودی عرب کو حوثیوں کے خلاف مدد دینے کے حامی،38فیصد نے سعودی مدد کو نارملائزیشن معاہدے سے مشروط کر دیا،26فیصد مخالف، اسرائیل میں کیے گئے تازہ عوامی سروے میں 54 فیصد اسرائیلی عوام سعودی عرب کو ایران حمایت یافتہ حوثیوں کے خلاف مدد دینے کے حق میں ہیں، داخلی سیاسی منظر نامے میں وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ کی مقبولیت کم ہو کر 18نشستوں تک آ گئی ہے، جبکہ حکومتی اتحاد 50نشستوں پر برقرار ہے-سروے کے مطابق 38فیصد افراد نے سعودی مدد کو سعودی۔ اسرائیل تعلقات کی بحالی سے مشروط کیا، 16فیصد نے بغیر کسی شرط حمایت کی۔

اہم خبریں سے مزید