• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سروس اصلاحات؛ فوج کی HRP کے سات اہم نکات اپنانے کی سفارش

اسلام آباد (مہتاب حیدر) سول سروس اصلاحات؛ فوج کی HRP کے سات اہم نکات اپنانے کی سفارش، امیدواروں کا انتخاب:ماہرِ نفسیات، جی ٹی او اور ڈپٹی صدر کا مشترکہ اور آزادانہ جائزہ ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی سول سروس اصلاحات کمیٹی نے فوج کے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کی ہیومن ریسورس پالیسی سے سات طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاکہ سول سروس میں مطلوبہ تبدیلیاں لاتے ہوئے سرکاری افسر شاہی کے نظام میں بھی ان اصلاحات کو نافذ کیا جا سکے۔ اعلیٰ اختیارات کی حامل کمیٹی نے تین جہتی انتخابی عمل کے لیے انٹر سروسز سلیکشن بورڈ کے طریقۂ کار کو اپنانے کی سفارش کی ہے۔ اس کے مطابق آئی ایس ایس بی امیدواروں میں قائدانہ صلاحیت اور فوج میں کمیشن حاصل کرنے کے لیے ان کی موزونیت کا جائزہ لینے کے لیے چار روزہ، تین جہتی انتخابی عمل استعمال کرتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید