اسلام آباد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں اور ایک پولیس افسر کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے مواصلات ڈویژن کے اسپیشل سیکریٹری علی شیر محسود کو چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج تفویض کیا ہے۔ اوگرا میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 20 کے ماجد محسن پنہوار کی خدمات حکومت گلگت بلتستان کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ پاکستان نیشنل کمیشن فار یونیسکو میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19 کے محمد اصغر کو تبدیل کر کے ان کی خدمات آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے سپرد کی گئی ہیں۔ محمد اصغر کی اوگرا میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی ابتدائی طور پر ایک سال کیلئے ہے۔