کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیرو صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے آگاہ کیا ہے کہ لاڑکانہ، قمبر اور شہدادکوٹ کے عوام کے لئے پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے، پیپلز بس سروس کا دائرہ کار سندھ کے مختلف شہروں تک بڑھایا جارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو معیاری پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے۔