کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری کے دوسرے روز بھی ترقیاتی منصوبوں کے دورے، انہوں نے حکومت سندھ کے تعاون سے جاری کے ڈی اے کے زیرِ نگرانی گلشن معمار اور اسکیم 33میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کا دورہ کیا اور جاری کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیادورے کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نے گلشنِ معمار میں ای بی سومرو روڈ پر جاری سڑک اور نالے کی تعمیر کا معائنہ کیا۔