اسلام آباد ( رانا غلام قادر )وزیر اعظم ریلیف سکیم پر ملک بھر سے موصول آراء کی روشنی میں ایک اور اہم فیصلہ، پانچ لیٹر سے کم پٹرول ڈلوانے والے موٹرسائیکل، چنگ چی اور رکشوں کو بھی ایک ٹوکن پر ہفتے میں 500 روپے رعایت ملے گی، 800cc تک گاڑی کیلئے ہر دس روز میں 10 لیٹر پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر کی رعائت، مہینہ میں 3 ٹوکن جاری ہونگے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطا بق وزیراعظم کی ہدایت پر پانچ لیٹر سے کم پٹرول ڈلوانے والے موٹرسائیکل، چنگ چی اور رکشوں کو بھی ایک ٹوکن پر ایک ہفتے میں پانچ سو روپے کی رعا یت ملے گی۔ہفتہ وار ایک ٹوکن جاری کیا جائےگا اور ایک مہینے میں مجموعی طور پر 4 ٹوکن جاری کیے جائیں گے۔سکیم میں 800cc تک گاڑی استعمال کرنے والے پہلے کی طرح ہر دس روز میں 10 لیٹر پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر کی رعائت حاصل کریں گےیوں ایک مہینہ میں 10 لیٹر کے 3 ٹوکن جاری کرنے کا سلسلہ بھی چلتا رہے گا۔