لندن ( جنگ نیوز) جمائما نے شادی تصاویر شیئرکر کےٹیریان کو سوتیلی بیٹی قرار دیدیا۔ ٹیریان وائٹ تقریب میں جمائما کی میڈ آف آنر بنیں، بیٹے سلیمان اور قاسم بھی شادی میں شریک ہوئےاور والدہ کو آئل تک پہنچایا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ٹیریان وائٹ کو اپنی سوتیلی بیٹی قرار دے دیا، جبکہ ٹریان نے شادی کی تقریب میں ان کی میڈ آف آنر کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے آئرش نژاد آسٹریلوی فنانسر کیمرون او ریلی کے ساتھ 12 ستمبر کو ہونے والی نجی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ تقریب میں دونوں خاندانوں کے بچوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔جمائما نے اپنی پوسٹ میں کیمرون کی بیٹیوں شاہ اور تارا او ریلی کو برائیڈز میڈز جبکہ ٹریان وائٹ کو اپنی گراں قدر سوتیلی بیٹی قرار دیتے ہوئے میڈ آف آنر بنانے کا ذکر کیا۔ ان کے بیٹے سلیمان اور قاسم خان نے بھی شادی کی تقریب میں اپنی والدہ کو ایزل تک پہنچایا۔ٹیریان وائٹ امریکی خاتون سیتا وائٹ کی بیٹی ہیں۔ سیتا وائٹ کے انتقال کے بعد ٹیریان کی پرورش اور دیکھ بھال میں جمائما کا اہم کردار رہا ہے۔