• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کی زیر صدارت سول سروس اصلاحات پر کثیر الجماعتی مشاورتی اجلاس

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیرصدارت سول سروس اصلاحات کے حوالے سے کثیر الجماعتی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیاسی رہنماؤں، ماہرین ،اسٹیک ہولڈرز کی شرکت سول سروس کیلئے وسیع تر سیاسی و ادارہ جاتی اتفاق رائے پیدا کرنے پر غور کیا۔وفاقی وزیر نے سول سروس اصلاحات کے مجوزہ فریم ورک کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ایسی خصوصی مہارت کی حامل،میرٹ پر مبنی، جوابدہ اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ عوامی انتظامیہ تشکیل دینا ہے جو پاکستان کودرپیش عصر حاضر کے ترقیاتی چیلنجز کا مؤثر انداز میں سامنا کر سکے۔انہوں نے بتایا کہ سول سروس اصلاحات کے لیے وزیراعظم کی کمیٹی کے تقریباً 15 اجلاس منعقد ہوئے جن میں 46 سفارشات مرتب کی گئیں جن میں سے 43 پر وسیع اتفاق رائے حاصل ہو چکا ہے جبکہ چند باقی امور کو سیاسی قیادت اوراسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مزید بہتر بنایا جائے گا۔اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان، سابق وفاقی وزیر اسد عمر، سینئر پالیسی سازوں، شعبہ جاتی ماہرین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔مشاورتی اجلاس کا مقصد ایسی اصلاحات کے لیے وسیع تر سیاسی و ادارہ جاتی ملکیت پیدا کرنا تھا جن کے ریاستی ڈھانچے اورکارکردگی پر طویل المدتی اثرات مرتب ہوں گے۔پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ جدید ریاست کی بڑھتی ہوئی معاشی، سماجی، تکنیکی اور ترقیاتی ضروریات کے مطابق یہ نظام مطلوبہ حد تک ارتقا پذیر نہیں ہو سکا، صرف انتظامی نگرانی اور محصولات کے حصول پرمرکوز نظام پائیدار قومی ترقی کے لیے درکار خصوصی علم، ادارہ جاتی استعداد اور مؤثر عملدرآمد کی صلاحیت فراہم نہیں کر سکتا۔
اہم خبریں سے مزید