اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کفایت شعاری اقدمات تحت دورہ نیو یارک کیلئےوفد کا حجم مختصر کردیا ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شہباز، اسحاق ڈار اور طارق فاطمی شرکت کرینگے،عطا تارڑ اور دیگر وزرا ء کے نام وفد سے نکا ل دیے، وزیر اعظم کل نیویارک پہنچیں گے،25ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کر ینگے ، ٹرمپ کے عشائیہ میں شرکت متوقع۔ ذرائع کے مطابق اعظم نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ نیویارک وفد میں صرف وزیراعظم، اسحاق ڈار اور طارق فاطمی ہوں گے ، موجودہ ملکی حالات اور حکومتی دوروں میں سادگی اختیار کرنے کی پالیسی کے تحت وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی، وزیر منصوبہ بندی اور بعض دیگر وزرا کے نام وفد سے نکال دیے گئے ۔ اس اقدام کو حکومت کی جانب سے بیرونِ ملک سرکاری دوروں کے اخراجات اور وفود کے حجم کو محدود رکھنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 81ویں جنرل اسمبلی کے اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کے لیے رواں ہفتے امریکہ پہنچیں گے۔