• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کیلئے معروف یورپی ممالک کے طلبہ کی کارکردگی بدترین سطح پر پہنچ گئی

پیرس (نیوز ڈیسک)یورپ کے معروف تعلیمی ممالک کے طلبہ کی کارکردگی بدترین سطح پر پہنچ گئی۔فرانس وجرمنی کے پیزا اسکور تاریخی کم ترین ،فن لینڈ جیسے معروف تعلیمی ماڈل میں بھی ر یاضی و مطالعےمیں خراب نتائج، نیدرلینڈز میں 39 فیصد طلبہ بنیادی مطالعے کی صلاحیت سے محروم،جرمنی میں طالب علم ریاضی و مطالعے میں کمزور نکلے۔ ماہرین نےنصاب میں مسلسل تبدیلی، معاشی ناہمواری ، اسمارٹ فون و سوشل میڈیا کے بڑھتے استعمال کو عوامل قرار دے دیا۔ گارڈین کے مطابق یورپ کے کئی معروف تعلیمی ممالک میں 15 سالہ طلبہ کی تعلیمی کارکردگی 2025 کے پیزا جائزے میں نمایاں طور پر گر گئی۔ فرانس، جرمنی اور نیدرلینڈز میں نتائج تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گئے جبکہ کئی دہائیوں سے تعلیمی معیار کے لیے معروف فن لینڈ میں بھی ریاضی اور مطالعے کے اسکور 2022 کے مقابلے میں کم ہوئے۔ پیزا جائزہ اس بات کو جانچتا ہے کہ 15 سالہ طلبہ اسکول میں سیکھی گئی ریاضی، سائنس اور مطالعے کی مہارتیں عملی زندگی میں کس حد تک استعمال کرسکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید