• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل میں ’’قطر گیٹ‘‘ اسکینڈل، رشوت اور غیر ملکی رابطوں کی تحقیقات

کراچی(جنگ نیوز)اسرائیل میں ’’قطر گیٹ‘‘ اسکینڈل نے سیاسی ہلچل پیدا کر دی ہے، جس میں الزام ہے کہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے قریبی مشیروں نے قطر کے لیے اثر و رسوخ بڑھانے کی خفیہ مہم چلائی اور مبینہ طور پر غیر ملکی روابط کے ذریعے اسرائیلی میڈیا اور سیاسی بیانیے کو متاثر کیا۔ نیتن یاہو کے قریبی حلقے پر قطر کے لیے خفیہ اثراندازی کے سنگین الزامات،رپورٹ کے مطابق بعض مشیروں اور کنسلٹنٹس نے قطر کے ساتھ مل کر ایسی معلومات اور خبریں پھیلائیں جن کا مقصد قطر کو غزہ جنگ اور اسرائیل حماس مذاکرات میں ایک مرکزی ثالث کے طور پر پیش کرنا تھا۔ ان سرگرمیوں میں میڈیا کو بریفنگز دینا، منتخب کہانیاں پھیلانا اور اسرائیلی رائے عامہ کو متاثر کرنا شامل بتایا گیا ہے۔معاملے کی سنگینی اس وقت بڑھ گئی جب کچھ افراد پر ایک ساتھ نیتن یاہو کے دفتر اور قطر سے جڑے نجی نیٹ ورکس کے ساتھ کام کرنے کے الزامات سامنے آئے۔
اہم خبریں سے مزید