• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، خاتون اور 4 بچے زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور 4بچے زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق کورنگی کراسنگ کرسچن آبادی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک راہ گیرشخص جاں بحق ہوگیا ، عمر تقریبا 65 سال کے قریب ہے اورفوری طورپر شناخت نہیں ہوسکی ، نارتھ کراچی کریلا موڑ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پرسوارخاتون اور4 بچے زخمی ہو گئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، شناخت 35سالہ ارم زوجہ راشد ، 10ماہ کی ایمان ، 10سالہ ماہ نور ولد راشد ، 7سالہ اذان اور12سالہ مجتبٰی ولد آصف شامل ہیں ، حادثے میں موٹر سائیکل سوار شخص کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں ،حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیورموقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید