کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ کوہاٹ پولیس لائن میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے ہندوستان ملوث ہے، کالعدم تنظیمیں امریکا ، اسرائیل اور بھارتی ایماء پر ملک بھر میں مسلمانوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنا رہی ہیں، دہشتگرد عناصر اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک انکے خلاف بے رحم آپریشن کیا جائے، حکمران خواب غفلت کے مزے لے رہے ہیں یہ مسلکی نہیں بلکہ مسلم پاکستان ہے شیعہ سنی نے ملکر پاکستان بنایا تھا اور ملکر بچائیں گے،وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارتی اسرائیلی آلہ کار کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے ۔