اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )پاکستان کاچین کےساتھ تجارتی خسارہ رواں مالی سال کےابتدائی دو ماہ کے دوران41فیصد بڑھ کر 3ارب 77کروڑ ڈالرز پر پہنچ گیا،گزشتہ مالی سال اسی مدت یعنی جولائی، اگست2025میں چین کیساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 2 ارب 67 کروڑ ڈالرز تھا، رواں مالی سال کے دو ماہ میں چین سے درآمدات 4 ارب 24 کروڑ ڈالرز رہیں ،گزشتہ سال اسی مدت میں 3 ارب ڈالر تھیں، جولائی، اگست میں چین کیلئے برآمدات 48 کروڑ ڈالر رہیں ،گزشتہ سال اسی مدت میں برآمدات کا حجم 33 کروڑ ڈالرز تھا ۔حکومتی ذرائع کےمطابق پاکستان کے لیے چین سب سے بڑا درآمدی ملک ہے،چین سے پاکستان سب سے زیادہ درآمدات کرتا ہے،پاکستان کی چین کیلئے برآمدات چین سے درآمدات کے مقابلے میں کئی گناہ کم ہے اس لیے تجارتی توازن چین کے حق میں اور پاکستان کو بڑے تجارتی خسارے کا سامنا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی، اگست 2026 میں پاکستان کی چین سے درآمدات 4 ارب 24 کروڑ ڈالرز رہیں ۔