• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول کی قلت ہوئی تو ہزار روپے میں بھی دستیاب نہیں ہوگا، وزیر پٹرولیم

لاہور (جنگ نیوز) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قلت ہوئی تو ہزار روپے میں بھی دستیاب نہیں ہوگا ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ فی الحال ملک میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں تاہم اگر قلت پیدا ہوگئی تو فی لیٹر قیمت ایک ہزار روپے تک بھی جاسکتی ہے۔علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ یورپ اور امریکا میں تیل مہنگا ہوگیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں80 فیصداضافہ ہوا، لیکن ہمارے ہاں صرف 50 فیصد اضافہ کیا گیا، ایک ذمہ دار وزیراعظم کے طور پر شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت کے آگے بند باندھا ہے، سردیوں میں عوام کو گیس کی تنگی نہیں ہونے دیں گے، چاہے 3 کے بجائے 100ملین ڈالرکی گیس منگوانا پڑے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایک دن میں18کروڑ روپےکےٹوکن جاری کیےگئے، جماعت اسلامی لوگوں کی تکالیف پر سیاست چمکانے سےگریز کرے۔
اہم خبریں سے مزید