• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ امتحان، گرمی اور ناکافی انتظامات، امیدوار پریشان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ایم ڈی کیٹ 2026کا امتحان این ای ڈی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں منعقد ہوا، جس میں تقریباً 11ہزار امیدواروں نے شرکت کی، تاہم شدید گرمی اور امتحانی مراکز پر ناکافی انتظامات کے باعث طلبہ و طالبات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ امتحان کے دوران بعض بلاکس میں پنکھے درست طور پر کام نہ کرنے کے باعث گرمی اور حبس سے امیدوار پریشان رہے، جبکہ متعدد طلبہ کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ میڈیکل ٹیموں نے متاثرہ امیدواروں کا بلڈ پریشر چیک کیا اور انہیں او آر ایس اور جوس بھی فراہم کیا۔ امیدواروں اور والدین کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ جیسے اہم امتحان میں بڑی تعداد میں طلبہ کی شرکت کے پیش نظر امتحانی مراکز پر گرمی سے بچاؤ، پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں کے مناسب انتظامات پہلے سے یقینی بنائے جانے چاہئیں تاکہ امیدوار پرسکون ماحول میں امتحان دے سکیں۔ بعض امیدواروں کو امتحانی مراکز تک پہنچنے میں بھی ٹریفک اور راستوں پر جاری ترقیاتی کاموں کے باعث مشکلات پیش آئیں۔
اہم خبریں سے مزید