• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اور چین کا صوبہ ہونان سسٹر قرار، شرجیل میمن نے دستخط کر دیئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اور چین کے صوبہ ہونان نے سسٹر صوبوں کے لیٹرآف انٹریسٹ پر دستخط کر دیئےحکومت سندھ اور عوامی جمہوریہ چین کے صوبہ ہونان نے اتوار کو دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کے حوالے سے اظہار دلچسپی کے خط پر دستخط کے ساتھ ادارہ جاتی، اقتصادی اور عوامی سطح کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا۔ لیٹر آف انٹریسٹ پر حکومت سندھ کے سینئر وزیر برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ اور اطلاعات شرجیل انعام میمن اور ہونان فارن افیئرز آفس کی ڈائریکٹر جنرل گوو ننگ نے دستخط کیے سندھ حکو مت اعلامیے کے مطابق دستخط کی تقریب سندھ اور ہونان کے درمیان تعاون کو وسعت دینے میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جس سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں زیادہ روابط کے لیے ایک فریم ورک تشکیل پائے گا اور اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، تکنیکی اور ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی راہیں کھلیں گی۔ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ کے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کے لیے خصوصی معاون قاسم نوید قمر اور گوانگژو میں پاکستان کے قونصل جنرل یاسر اقبال بٹ سمیت دونوں فریقوں کے اعلیٰ حکام اور نمائندگان نے شرکت کی یہ پیش رفت رواں سال اپریل میں صدرآصف علی زرداری کے دورۂ ہونان کے پس منظر میں سامنے آئی ہے، جس نے دونوں صوبوں کے درمیان تعاون کی مضبوط بنیاد رکھی لیٹرآف انٹریسٹ سے توقع ہے کہ قریبی ادارہ جاتی رابطہ کاری میں سہولت ملے گی۔
اہم خبریں سے مزید