• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز بیوروکریٹ سلمان فاروقی کی آٹو بائیو گرافی اردو میں "محترم قائد اعظم" کے نام سے شائع ہو گئی

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد) سات دہائیوں کے قومی سیاسی اور انتظامی سفر کی چشم دید داستانیں پاکستان کے سابق سینئر سول سرونت سلمان فاروقی کی اردو خودنوشت محترم قائد اعظم کے نام معروف قومی  اشاعتی ادارے  کے زیر اہتمام شائع ہوگئی ہے اردو سے پہلے دو سال قبل معروف بیروکریٹ  سلمان فاروقی ۔ کی انگریزی کتاب منظر عام پر آ گئی تھی جس کو وفاقی دارالحکومت اور صوبائی دارالحکومتوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں خوب پزیرائی حاصل ھوئی تقريباً سات دہائیوں پر محیط یادداشتوں میں مصنف نے قیام پاکستان اور تقسیم ہند کے لرزہ خیز واقعات سے لے کر ملک کے سیاسی، انتظامی معاشی اور سماجی سفر کے متعدد اہم ادوار کو ایک عینی شاہد اور شریک عمل کی حیثیت سے قلم بند کیا ہے۔ سلمان فاروقی نے 1962ء میں سول سروس میں شمولیت اختیار کی اور اپنی طویل سرکاری زندگی میں وفاقی اور صوبائی سطح پر متعدد اہم ذمہ داریاں انجام دیں وہ وفاقی حکومت میں سیکریٹری جنرل وزیر اعظم کے سیکریٹری صدر پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈینی چیئرمین پلاننگ کمیشن سفیر بہ حیثیت خصوصی اور وفاقی محتسب  سمیت کئی اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔

اہم خبریں سے مزید