دبئی (سبط عارف)ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکی فوج نے مشرق وسطیٰ میں ایک چینی بحری جہاز کو روک کر اس کی تلاشی لینے کی تیاری کرلی تھی کیونکہ امریکی خفیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جہاز نیوکلیئر ہتھیاروں کے پروگرام سے متعلق پرزے لے جا رہا ہے۔ البتہ کارروائی سے کچھ دیر پہلے معلوم ہوا کہ انٹیلی جنس تجزیہ کار نے رپورٹ تیار کرنے میں اے آئی چیٹ بوٹ کی مدد لی تھی۔اے آئی کی بنیادی غلطی یہ تھی کہ اس نے جہاز میں موجود عام سامان کو غلط طور پر نیوکلیئر ہتھیاروں کے پروگرام سے متعلق اجزا قرار دے دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق غلط معلومات سامنے آنے کے بعدکارروائی روک دی گئی۔