• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبی، عالمی منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا مبینہ سربراہ گرفتار

ابوظبی (سبط عارف) امارات اور سویڈن کی مشترکہ کارروائی میں عالمی منی لانڈرنگ نیٹ ورک کے مبینہ سربراہ کو متحدہ عرب امارات میں گرفتار کرلیا گیا۔ اماراتی وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار شخص سویڈن کا شہری ہے اور اس کے خلاف انٹرپول ریڈ نوٹس جاری تھا۔اماراتی حکام کے مطابق سویڈن میں نیٹ ورک کے مزید 6 مبینہ ارکان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ گروہ نے 10 ماہ کے دوران تقریباً 7 کروڑ سویڈش کرونا منتقل کئے۔حکام کے مطابق رقم جرائم سے حاصل آمدن کو چھپانے اور اسے دیگر جرائم پیشہ گروہوں تک پہنچانے کے لئے استعمال کی جاتی تھی۔

اہم خبریں سے مزید