اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو ’’سومنات‘‘ بنانے کی دھمکی دینے والے جنید اکبر خان کو یاد رکھنا چاہیے کہ اسلام آباد کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں، یہ پاکستان کا دارالحکومت اور 25 کروڑ عوام کی نمائندگی کرنے والا شہر ہے۔اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنی طرزِسیاست اور حکمرانی سے خیبرپختونخوا کو جس بدامنی، بدانتظامی اور سیاسی انتشار سے دوچار کیا، اسے ’’سومنات‘‘ بنانے کی سیاست نہ کہیں تو اور کیا کہیں؟