• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن ولادت مصطفیٰ ﷺ کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) صدر انجمن تاجران سیوڑہ چوک ملتان ملک محمد زبیر کمبوہ و برادران کی جانب سے جشن ولادت مصطفی ﷺکے سلسلے میں ان کی رہائش گاہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں عارف فصیح اللہ، سید مدثر علی شاہ نقوی، چوہدری پرویز گجر، حاجی ریحان مغل، ملک برخوردار بچہ، ملک جعفر کالرو، قاری ہاشم سعیدی، ملک نوید سیوڑہ، ملک وحید کمبوہ، ملک یونس کمبوہ، ملک ارشد کالرو، ملک احسان اللہ سیوڑہ، چوہدری نور حسین نوری، ملک شفیع سیوڑہ، ملک عدنان کمبوہ، ملک صدیق برار، راجہ ناصر، ملک حامد بچہ، ملک اقبال منگن، ملک خادم سندیلہ سمیت دیگر نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملک محمد زبیر کمبوہ،جنرل سیکرٹری ریحان مغل نے کہا کہ جشن ولادت مصطفیﷺ منانا ہمارے لئے باعث سعادت اور محبت رسول ﷺ کے اظہار کا ذریعہ ہے۔
ملتان سے مزید