• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن انڈے اورغیر معیاری گوشت تلف

ملتان (سٹاف رپورٹر)مضر صحت خوراک بیچنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن‘120 کلو ٹوٹے انڈے اور زردی، 50 کلو غیر معیاری گوشت تلف جب کہ میٹ شاپ اور انڈوں کے سپلائرز کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی،بتایاگیاہے کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نےیہ کاروائیاں چک 42 ٹن آر، چک شہانہ روڈ 92 ٹن آر اور 112 پھاٹک جہانیاں میں کیں،تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار اور انڈوں کے سٹور سے ٹوٹے،بدبودار انڈے اور زردی برآمد کی گئی۔انڈے ناقابل استعمال اور صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ پائے گئے۔میٹ شاپ سے بدبودار اور مضر صحت گوشت برآمد کرکے تلف کیا گیا۔
ملتان سے مزید