• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی حکام کے سفارتی تعاون سے پاکستان نے قطر سے ایل این جی کا نیا کارگو حاصل کر لیا

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان نے ایرانی حکام کی سفارتی کوششوں کے بعد قطر سے مزید ایک ایل این جی کارگو حاصل کر لیا ہے۔ یہ کارگو آبنائے ہرمز سے گزر چکا ہے اور توقع ہے کہ چند روز میں پورٹ قاسم پہنچ جائے گا۔ یہ رواں ماہ پاکستان کی جانب سے حاصل کیا جانے والا قطر کا دوسرا ایل این جی کارگو ہے، جس سے ملک کے بجلی کے شعبے کو کسی حد تک ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ ملک میں گیس کی فراہمی میں مسلسل مشکلات اور کئی علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ایک عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ یہ کارگو تزویراتی اعتبار سے انتہائی اہم آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزر چکا ہے۔ پاکستان کو رواں ماہ قطر سے پہلی ایل این جی کھیپ 10 ستمبر کو موصول ہوئی، جب ال مرونا نامی جہاز قطر کے راس لفان ٹرمینل سے تقریباً 81936 میٹرک ٹن ایل این جی لے کر پہنچا۔

اہم خبریں سے مزید