• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شارع نور جہاں پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ ناظم آبادمیں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک، اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد،ملزمان کریمنل ریکارڈکے حامل ہیں اوران کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ملزمان نےہفتے کی صبح شارع نور جہاں پرشہریوں سے موبائل فونز ، رقم اور بیگ چھینا تھا،ورثا کی پولیس کیخلاف شدیدنعرے بازی ۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کوشارع نورجہاں پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک جے قلندریہ چوک کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنےوالے دو ڈاکوئوں کو مبینہ مقابلے میں ہلاک کردیا،مارے جانے والے ڈاکوؤں کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں،دونوں ڈاکو بنارس کے رہائشی بتائے جاتے ہیں،جن کی شناخت ذیشان خان عرف گران ولد لطیف خان اور سعود ولد عبدالودود کے ناموں سے کی گئی، بعد ازاں ڈاکوؤں کے ورثا عباسی شہید اسپتال پہنچ گئے اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ایس ایچ او شارع نورجہاں انسپکٹر افتخار خان کےمطابق ہفتے کی صبح 7 بجے کے قریب بجے موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس موبائل اور موٹرسائیکل سوار اہلکار موقع پر پہنچ گئے،پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید