کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے،نومولود بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں ملیں۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد دو نمبر حسین آباد نجی اسپتال کے قریب ہائی روف کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 17 سالہ محمد آصف ولد محمد نوید کے نام سے کی گئی ۔متوفی عزیزآباد کا ہی رہائشی تھا۔گھگھر پھاٹک پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت 60 سالہ حسین علی ولد مولا بخش کے نام سے ہوئی۔ سائٹ سپر ہائی وے فقیرہ گوٹھ سرتاج ہوٹل کے قریب کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی کی شناخت 17 سالہ صدام ولد سرتاج کے نام سے ہوئی۔سپر ہائی وے سکندر گوٹھ علی ٹاؤن کے قریب کچرا کنڈی سے نومولود بچے کی لاش ملی۔نارتھ کراچی ارسلان ہوم کے قریب سے ایک نومولود بچے کی لاش ملی۔