• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی سی اے، شہریوں کی زیر التوا شکایات اور قانونی معاملات کا تفصیلی جائزہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) غیرقانونی تعمیرات اور عوامی شکایات کے فوری تدارک کے لئےسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں شہریوں کی التوا میں پڑی شکایات اور قانونی معاملات کا تفصیلی جائزہ،سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) انجینئر فرحان قیصر کی زیر صدارت درجنوں کیسز میں فریقین کو بالمشافہ سننے کے بعد قانونی اور شفاف فیصلوں کا عمل تیز کر دیا گیا ،ترجمان کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے اپنے متعدد فیصلوں (بشمول سی پی نمبر D-3279/2021) میں ایس بی سی اے کےا سمارٹ کمپلینٹ سسٹم کو عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ایک بہترین اور موثر متبادل فورم قرار دیا ہے، اعلیٰ عدلیہ کی ہدایات کے مطابق ایس بی سی اے سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979 کے تحت تمام شکایات کا بلا تاخیر اور بلا تخصیص تدارک کرنے کے لیے مکمل طور پر عمل پیرا ہے تمام زیر التوا کیسز میں شکایت کنندگان اور بلڈرز/مالکان دونوں کو بالمشافہ سنا جا رہا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید