• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور خاص میں بی آئی ایس پی کی رقم سے کٹوتیوں پر کارروائی، 2 آپریٹرز گرفتار

کراچی(مطلوب حسین ) میرپورخاص میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم سے غیرمجاز کٹوتیوں پرکارروائی میں 2آپریٹرز کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ دو الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔ غیر مجاز ڈیوائس ہولڈرز اور مبینہ ایجنٹس کو شامل تفتیش کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل میرپورخاص نے بی آئی ایس پی مستحقین کی رقوم میں مبینہ خردبرد، غیر قانونی کٹوتی اور غیر مجاز ڈیوائس ہولڈرز و ایجنٹس کے ذریعے مستحقین کے استحصال کی شکایات پر کریک ڈاؤن کیا۔اس کارروائی میں ایف آئی اے نے دو الگ مقدمات درج کرلیے۔ ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران اذلان اور ذیشان نامی دو آپریٹرز کو گرفتار کرلیا۔

ملک بھر سے سے مزید