کراچی(این این آئی) کراچی میں دسمبر سے موسم بتدریج سرد ہونے کی پیشنگوئی کی گئی ہے تاہم اس دوران بارش کاامکان نہیںہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ کے اختتام تک دن خشک اور راتیں خنک رہیں گی جبکہ شہرمیں صبح کے اوقات میں دھند چھانے سے حدنگاہ متاثرہونے کاامکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ دنوں کے دوران موسم میں بتدریج تبدیلی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومبر کے اختتام تک دن کے اوقات میں موسم خشک جبکہ راتیں خنک رہنے کا امکان ہے، تاہم دسمبر کے آغاز سے درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔