• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ کمال کی شاہی سید سے ملاقات، چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام پر اتفاق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مصطفیٰ کمال کی شاہی سید سے ملاقات، چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام پر اتفاق،ایم کیو ایم اور اے این پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کراچی کی تمام قومیں ایک ہیں، شہر کی ترقی کیلئے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما سید مصطفیٰ کمال نے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے رہنما شاہی سید سے مردان ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کو مضبوط، مستحکم اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے انتظامی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ چھوٹے انتظامی یونٹس کا قیام پاکستان کے خلاف نہیں بلکہ پورے ملک میں بہتر انتظامی نظام، عوامی مسائل کے حل اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے ہے۔

ملک بھر سے سے مزید