• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو زرداری نے حقیقت پر مبنی مؤقف اختیار کیا، امتیاز شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیر اور رکن سندھ اسمبلی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کی تقسیم اور ملک میں صوبائی خودمختاری کے حوالے سے حقیقت پر مبنی اور اصولی مؤقف اختیار کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے صرف سندھ ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کے دل کی آواز بلند کی ہے اور اس کے ساتھ پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی ماضی کی کوتاہیوں اور غلطیوں کی بھی کھل کر نشاندہی کی ہے۔ شکارپور میں شیخ ایاز یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امتیاز شیخ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ماضی کے سیاسی فیصلوں کا جائزہ لیتے ہوئے اس حقیقت کا بھی اعتراف کیا ہے کہ بعض معاملات میں ماضی کے دوران ہم نے بھی حمایت کی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید