• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پریس کلب پر مذہبی جماعت کا احتجاج، ٹریفک کا نظام درہم برہم

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی پریس کلب پر مذہبی جماعت کا احتجاج،ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا، شہر کی اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند، شہری پریشان، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج اور سیکورٹی وجوہات کی بناء پر شاہراہ فیصل بند ہونے سے ٹریفک جام ہو گیا۔پولیس کی جانب سے کچھ دیر کے لیے شارع فیصل کو آواری سگنل سے بند کیا گیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ٹریفک جام میں ایمبولینسیں بھی پھنس گئیں ۔شارع فیصل ڈرگ روڈ سے بھی بند کی گئی جوبعد ازاں کھول دی گئی۔ سڑک کی بندش کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ، ضیاء الدین احمد روڈ، سرور شہید روڈ، دین محمد وفائی روڈ شاہراہ فیصل ،صدر اور اطراف میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

ملک بھر سے سے مزید