کراچی (نیوز ڈیسک) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ اپنے محسنوں کی خدمات، خلوص اور قربانیوں کو یاد رکھنے والی قوموں کودنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے افکار، اصولوں اور جدوجہد کو نئی نسل تک پہنچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں این ای ڈی یونیورسٹی کے ممتاز سابق طالب علم انجینئر آفتاب رضوی کی تیسری کتاب ’’ستاروں سے آگے‘‘ کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔