اسلام آباد( آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کا ایک اقتباس اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر شیئر کردیا۔ وزیراعظم کہا تھا کہ ٹرمپ کی بروقت مداخلت نے دو جوہری طاقتوں کو مکمل جنگ سے بچا لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں 2025 کے پاک بھارت فوجی تنازع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھارت کی جانب سے بیرونی جارحیت کا سامنا کرنا پڑا، جسکے جواب میں پاکستان نے اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج نے پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم کے ساتھ بھارتی حملے کا جواب دیا اور دشمن کو ایسا سبق سکھایا جسے وہ کبھی نہیں بھولے گا۔