اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) پاکستان کو قطر سے ایل این جی کی سپلائی کے حوالے سے بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔
غیر یقینی صورتحال کے باعث گھریلو صارفین کے لیے گیس لوڈ مینجمنٹ شروع کر دی گئی ہے اور حکام نے گھروں میں گیس کی فراہمی کھانا پکانے کے اہم اوقات تک محدود کردی ہے۔
قطر کی ایل این جی کمپنی قطر گیس(Qatar gas) کی جانب سے 4 مارچ 2026ء کو راس لفان میں ایل این جی پیداواری پلانٹ پر حملے کے بعد نافذ کیا گیا فورس میجر اب تک باضابطہ طور پر ختم نہیں کیا گیا۔