کراچی (افضل ندیم ڈوگر) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف برطانیہ اور امریکہ کے 13 روزہ کامیاب دورے سے رات گئے وطن واپس پہنچ گئے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف 17 ستمبر کو استنبول کے راستے لندن پہنچے تھے جہاں انہوں نے 5 روز قیام کیا اور 21 ستمبر کو لندن سے امریکہ پہنچے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت اور خصوصی خطاب کیا اور اہم بین الاقوامی رہنماؤں سے ملاقاتوں کیلئے 5 روز تک نیویارک میں قیام پذیر رہے۔