کراچی( اخترعلی اختر )ناپا اکیڈمی کے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 35 ممالک کی ایوارڈز یافتہ فلمیں پیش کی جائیں گی، گندھارا انڈیپنڈنٹ فلم فیسٹیول (GIFF) کے ساتویں ایڈیشن 2اکتوبر سے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (NAPA)، کراچی میں شروع ہوگا۔ کہانیوں کی دنیا میں قدم رکھیں اور آزاد سینما کے جادو اور تخلیقی صلاحیتوں کا جشن منائیں۔35 ممالک کی فلمیں دکھائی جائیں گی۔