• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر راج ناپسندیدہ عمل، لانگ مارچ سے گریز کریں، رانا ثناء، مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے، اخونزادہ یوسفزئی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی اُمور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کسی صوبے میں گورنر راج لگانا ایک ناپسندیدہ عمل ہے ،لانگ مارچ سے گریز کریں۔  لانگ مارچ کرنا ہے تو خیبرپختونخوا میں کریں ،ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ مذاکرات خوش آئند، مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے، پرامن جمہوری حق استعمال کرینگے۔ سینئر رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق ہم اپنی پوزیشن پرکھڑے ہیں۔ تینوں مہمان جیو نیوز کے پروگرام’ نیا پاکستان‘ میں شہزاد اقبال سے گفتگو کر رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔ نمائندہ جیو نیوز وقارستی کے ذرائع کے مطابق محسن نقوی اور رانا ثنا نے وزیراعظم شہباز شریف کو مذاکرات کی پیشکش سے آگاہ کر دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید