اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید ہو گئے ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے پاک بھارت بین الاقوامی سرحدقصور کے قریب پاکستانی شہریوں پرفائرنگ، ایک زخمی بھی ہوا، بی ایس ایف نے شہریوں کو بغیر وارننگ ٹارگٹ کیا، دوسری جانب بھارتی میڈیا نے فالس فلیگ آپریشن کی روش کو برقراررکھتے ہوئے معصوم شہریوں کو درانداز قرار دے دیا،قصور کے قریب پاک بھارت سرحدی علاقے میں فائرنگ کردی، جس سے دو نہتے پاکستانی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاک بھارت بین الاقوامی سرحد(قصور) کے قریب تین پاکستانی شہریوں پر مبینہ طور پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید ہوگئے، بی ایس ایف نے شہریوں کو بغیر وارننگ ٹارگٹ کیا،دوسری جانب بھارتی میڈیا نے فالس فلیگ آپریشن کی روش کو زندہ رکھتے ہوئے معصوم شہریوں کو درانداز قرار دیدیا۔