اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )پاکستان کا تجارتی خسارہ تین ماہ کے دوران 15.13فیصد بڑھ کر 10ارب 79کروڑ 20لاکھ ڈالرز پر پہنچ گیا ،رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں درآمدات میں 13اعشاریہ 21 فیصد ،برآمدات میں 10 اعشاریہ 84فیصد کا اضافہ ہوا،مجموعی طور پر برآمدات میں اضافے کے باوجوددرآمدات کےزیادہ ہونے کی وجہ سےتجارتی خسارے میں اضافہ ہوا،وفاقی ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادو شمارجاری کردیئے ۔