• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سروس رولز سے طے شدہ سنیارٹی متاثر نہیں کی جاسکتی، سپریم کورٹ

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ نئے قوانین اور سروس رولز عمومی طور پر مستقبل کے معاملات پر لاگو ہوتے ہیں، ماضی سے انکا اطلاق کرکے ملازمین کی طے شدہ سنیارٹی، ترقی کیلئے اہلیت اور حاصل شدہ حقوق کو متاثر نہیں کیا جا سکتا، جب تک قانون میں ماضی سے اطلاق کی واضح ہدایت موجود نہ ہو۔ نئے قواعد ماضی کی صورتحال یا پہلے سے حاصل شدہ حقوق میں مداخلت نہیں کر سکتے، کیونکہ قوانین کے مستقبل سے اطلاق کا اصول ملازمین کے حاصل شدہ حقوق کے تحفظ کیلئے اہم ہے۔
اہم خبریں سے مزید