اسلام آباد ( آن لائن) ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.21فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 11.53 فیصد تک پہنچ گئی،اس دوران 20اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں، 10سستی جبکہ 21کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 51ضروری اشیاء میں سے 20کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیاء سستی جبکہ 21 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ہفتہ وار بنیاد پر مرغی کی قیمت میں سب سے نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 7.25 فیصد رہا۔