اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دہری شہریت رکھنے والے سرکاری افسران کو ایک ہفتے میں تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیدیا ،غیر ملکی شہریت، غیر ملکی سفری دستاویزات اور غیر ملکی شہری سے شادی کی تفصیلات دینا لازم قرار،سول سرونٹس کو اپنے اور زیر کفالت افراد کی غیر ملکی شہریت متعلق تفصیلات دینا ہوں گی،ڈیکلریشن جمع نہ کرانے پر سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020تحت کارروائی ہو فی جبکہ غلط ڈیکلریشن مس کنڈکٹ تصور ہو گا۔