کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل کمیشن نے ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، تفتیشی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی عامر فاروقی اور ڈی آئی جی فرخ لنجھار کو میر رضا کی موت سے متعلق سوالنامے ارسال کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے فوکل جاوید ابڑو نے چیمبر میں جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال سے ملاقات کی۔ فوکل پرسن نے جوڈیشل کمیشن کی 15 اکتوبر تک توسیع سے آگاہ کیا۔