کراچی (نیوز ڈیسک)وزیراعظم کی زیر صدارت ریگولیٹری اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ اور ریگولیٹری نظام کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ کاروباری آسانی کیلئے ریگولیٹری اصلاحات ناگزیر ہیں،اجلاس میں کاروباری برادری کو سہولت اور غیر ضروری ضابطہ کاری کے خاتمے کیلئے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈریپ کی طرز پر دیگر ریگولیٹری اداروں میں بھی اصلاحات لائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ریگولیٹری اصلاحات ناگزیر ہیں، کاروباری برادری کو سہولت کی فراہمی اور غیر ضروری ضابطہ کاری کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔